90 سالہ خاتون کے آخری الفاظنے میں اپنی زندگی جی لی یہ وینٹی لیٹر کسی جوان آدمی کو لگا دو‘ کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہارنے والی
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم میں کورونا وائرس کی 90سالہ مریض خاتون دم توڑ گئی۔ اس خاتون کو ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھنا چاہا لیکن اس نے ایک حیران کن بات کہہ کر وینٹی لیٹر پر جانے سے انکار کر دیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام سوزان ہوئیلرٹس تھا جسے برسلز کے ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ جب اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن سوزان نے وینٹی لیٹر پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے بہت اچھی زندگی گزار لی ہے۔ آپ میری بجائے کسی نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھیے اور اس کی جان بچائیے۔“
Comments
Post a Comment